انڈسٹری میں موجود ڈائریکٹر نے پسندیدہ کردار کیلئے نامناسب پیشکش کی: اداکارہ ژالے سرحدی کا انکشاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ  ژالے سرحدی نے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

پاکستانی اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نےشوبز   انڈسٹری کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیاکہ کیا انہیں انڈسٹری میں کبھی کاسٹنگ کاؤچ  جیسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا؟

میزبان کے سوال پر اداکارہ نے جواب دیاکہ شوبز میں کاسٹنگ کاؤچ حقیقت میں موجود ہے اور انکشاف کیا کہ انہوں نے بھی کیریئر کے آغاز میں اس کا سامنا کیا۔

اداکارہ کاکہنا تھا کہ ایک پروجیکٹ کے لیے انہیں نامناسب پیشکش کی گئی تھی، ا نہوں نے بتایاکہ اگرچہ پیشکش اتنی جارحانہ نہیں تھی مگر  پیشکش ضرور ہوئی تھی اور  یہ پیشکش جس ڈائریکٹر کی جانب سے کی گئی وہ  آج بھی انڈسٹری میں موجود ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ہدایتکار نے پیشکش سے قبل انہیں ایک پروجیکٹ کے لیے یہ کہہ کر مسترد کیا تھا کہ وہ بہت لمبی ہیں لیکن بعد میں اسی ہدایتکار نے  انہیں اپنا پسندیدہ کردار  نبھانے کے لیے  ایک نامناسب پیشکش کی۔ 

اداکارہ نے بتایا کہ وہ شوبز میں صرف اپنی پڑھائی کو فنڈ کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں اور وہ کاسٹنگ کاؤچ پر کئی لوگوں کو شٹ اپ کال دے چکی ہیں۔

Related posts

دبئی: شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر ہونے والا ٹاور لانچ کے پہلے دن ہی فروخت

نامور فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ مالیاتی دھوکا دہی کیس میں گرفتار

شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو ’ٹو مچ‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی