اداکارہ صبا قمر کے اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سامنے آگئی

پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر کے کچھ روز قبل اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔

کچھ روز قبل دوران شوٹنگ لاہور میں ماڈل اور اداکارہ کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں ڈیفنس کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

فیملی ذرائع کے مطابق اداکارہ صبا قمر کو دمہ کی شکایت کے باعث  ڈیفنس کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال میں ڈاکٹروں نےصبا قمر کا چیک اپ کیا اور مختلف ٹیسٹ بھی کرائے۔

اس کے علاوہ فیملی ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے صبا قمر کو ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Related posts

فریال گوہر سے طلاق پر افسوس ہے، اداکار جمال شاہ کا اعتراف

جودھا اکبر کے سیٹ سے حیران کن انکشافات: 400 کلو زیورات، 5 سیکیورٹی گارڈز تعینات

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا تنازع پر مؤقف پیش کر دیا — خواتین کے وقار اور محفوظ ماحول کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ