پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ سارہ خان نے دوسری شادی کرلی

ممبئی: پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف بھارتی اداکارہ سارہ خان نے اپنی عمر سے چار سال چھوٹے اداکار و پروڈیوسر کرش پاٹھک سے دوسری شادی کرلی۔

سارہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی شادی کی خوشخبری سنائی۔ اداکارہ نے ایک پوسٹ میں اپنے میریج سرٹیفکیٹ پر دستخط کرتے اور شوہر کے ساتھ خوشگوار لمحات کی چند تصویریں بھی جاری کیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں سارہ خان نے لکھا:

’’دو عقائد، ایک اسکرپٹ، لامحدود محبت — دستخطوں پر مہر ثبت ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ

’’قبول ہے سے سات پھیرے تک، ہماری محبت ایک ایسی کہانی ہے جہاں عقائد آپس میں تقسیم نہیں ہوتے بلکہ ملتے ہیں۔‘‘

ذرائع کے مطابق 36 سالہ سارہ خان کی یہ دوسری شادی ہے۔ ان کی پہلی شادی 2010 میں ریئلٹی شو بگ باس کے ساتھی اداکار علی مرچنٹ سے ہوئی تھی، تاہم کچھ ہی عرصے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

پندرہ سال بعد سارہ خان نے اپنی عمر سے چار سال چھوٹے کرش پاٹھک سے شادی کی ہے۔

سارہ خان نے 2016 میں پاکستانی ڈرامہ “بے خودی”، 2017 میں “لیکن” میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ وہ “یہ کیسی محبت ہے” اور ٹیلی فلم “تجھ سے ہی رابطہ” میں بھی نظر آئیں۔

اداکارہ کے مداحوں اور شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر انہیں شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

اقوامِ متحدہ نے اداکارہ ہانیہ عامر کو نیا “نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر” مقرر کردیا

اکشے کمار بھی اے آئی فیک ویڈیوز سے پریشان — اپنی شخصیت کے غلط استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع

دپیکا پڈوکون بن گئیں میٹا اے آئی کی نئی آواز — اب صارفین دنیا بھر میں ان کی آواز میں چیٹ کر سکیں گے