اقوامِ متحدہ نے اداکارہ ہانیہ عامر کو نیا “نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر” مقرر کردیا

اسلام آباد: اقوامِ متحدہ پاکستان نے معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو نیا نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تنظیم کے مطابق ہانیہ عامر ملک بھر میں خواتین کے حقوق، صنفی برابری، اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے آگاہی پھیلانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

اقوامِ متحدہ کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہانیہ عامر اپنے نئے کردار کے تحت اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے سماجی شعور اجاگر کرنے، عملی اقدامات کی ترغیب دینے، اور خواتین و لڑکیوں کی آواز کو مضبوط بنانے میں مدد کریں گی۔

ہانیہ عامر نے اس موقع پر کہا:

“میں خواتین کے لیے برابری اور بااختیاری کو اپنی ترجیح سمجھتی ہوں۔ ہر لڑکی کو اپنے خواب پورے کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔”

اداکارہ کے مداحوں اور شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر انہیں اس اعزاز کے حصول پر مبارکباد دی ہے، جبکہ اقوامِ متحدہ کے نمائندوں نے بھی ان کی سماجی خدمات کو سراہا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہانیہ عامر امریکی شہر ہیوسٹن میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران طبیعت ناساز ہونے کے باعث زیرِ علاج رہیں، تاہم اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں اور سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کر چکی ہیں۔

Related posts

امیشا پٹیل نے ہاردک پانڈیا سے ڈیٹنگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی، صارف کو کرارا جواب

مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع میں نیا موڑ، رکن پنجاب اسمبلی کے اداکارہ اور ان کی بہن پر سنگین دعوے

بھارتی پنجابی اداکارہ ایشا رکھی نے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ مبینہ علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں