گلوکارہ نصیبو لعل دادی بن گئیں، سوشل میڈیا پر بیٹے کی پیدائش کی افواہوں کی وضاحت

لاہور: معروف گلوکارہ نصیبو لعل نے دادی بننے کی خوشخبری سناتے ہوئے اپنی 56 سال کی عمر میں بیٹے کی پیدائش سے متعلق گردش کرتی افواہوں کی تردید کردی۔

گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ نصیبو لعل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ان افواہوں کو تقویت اس وقت ملی جب گلوکارہ کی ایک تصویر ان کے شوہر اور نومولود بچے کے ساتھ وائرل ہوئی، جس میں وہ سرخ لباس میں خوشی سے بچے کو دیکھتی نظر آئیں۔

تاہم اب نصیبو لعل نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا:

“الحمداللہ! میں دادی بن گئی ہوں۔”

گلوکارہ نے اپنے پوتے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے خوبصورت اور منفرد نام تجویز کرنے کی درخواست بھی کی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں نصیبو لعل کو اسپتال میں موجود عملے کے ساتھ اپنے مشہور گانے “کدی تے ہنس بول وے” گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مداحوں کی جانب سے گلوکارہ کو دادی بننے کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Related posts

متھیرا کا راکھی ساونت پر شدید غصہ، “منحوس عورت” قرار دے دیا

مہیما چوہدری اور سنجے مشرا کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں — حقیقت سامنے آگئی

اداکارہ صبا قمر کا انکشاف: ذہنی دباؤ کے باعث دل کا دورہ پڑا، اگلے روز انجیوگرافی ہوئی