روسی تیل کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے بعد یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: روسی تیل کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے بعد پاکستان میں یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روسی کمپنیوں پر تازہ امریکی پابندیوں کے اثرات کے باعث پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے اور مٹی کے تیل میں 2 روپے 34 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔

اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی ممکنہ قیمتیں درج ذیل ہوسکتی ہیں:
• پیٹرول: 264 روپے 50 پیسے فی لیٹر
• ہائی اسپیڈ ڈیزل: 276 روپے 80 پیسے فی لیٹر
• مٹی کا تیل: 184 روپے 05 پیسے فی لیٹر
• لائٹ ڈیزل: 163 روپے 25 پیسے فی لیٹر

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کا اعلان 31 اکتوبر کی شام کیا جائے گا، جب کہ اوگرا (OGRA) کی جانب سے 15 روزہ درآمدی لاگت اور زرمبادلہ کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق، امریکی پابندیوں کے باعث روس سے تیل کی درآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے عالمی منڈی میں سپلائی کے دباؤ کے ساتھ علاقائی سطح پر قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

Related posts

حکومت کی جانب سے ملک کو سود سے پاک مالیاتی نظام کی طرف منتقل کرنے کے لیے تیار کی گئی حکمت عملی

حکومت کی جانب سے ملک کو سود سے پاک مالیاتی نظام کی طرف منتقل کرنے کے لیے تیار کی گئی حکمت عملی

سانحہ کاہنہ کے بعد صوبے میں خستہ حال اور کمزور گھروں کو محفوظ بنانے کے لیے بڑا فیصلہ