انوشکا شرما سات سال بعد فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار

بالی وڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما تقریباً سات سال کے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر اسکرین پر نظر آنے والی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا کی نئی فلم ’چکڑا ایکسپریس‘ جلد نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم ایک اسپورٹس بائیوگرافیکل ڈرامہ ہے جس میں انوشکا شرما سابق بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر جھلن گوسوامی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ جھلن گوسوامی 2002 سے 2022 تک بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہیں اور ان کا تعلق مغربی بنگال کے چھوٹے قصبے ’چکڑا‘ سے ہے، جس کے نام پر ہی فلم کا ٹائٹل رکھا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ کئی ماہ قبل مکمل ہو چکی تھی، تاہم پروڈکشن کمپنی اور نیٹ فلکس کے درمیان کچھ معاملات طے نہ ہونے کے باعث ریلیز میں تاخیر ہوئی۔ اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ جلد جاری کی جائے گی۔

یاد رہے کہ انوشکا شرما کی آخری فلم ’زیرو‘ 2018 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس کے بعد وہ فلمی دنیا سے وقفے پر تھیں۔

Related posts

جودھا اکبر کے سیٹ سے حیران کن انکشافات: 400 کلو زیورات، 5 سیکیورٹی گارڈز تعینات

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا تنازع پر مؤقف پیش کر دیا — خواتین کے وقار اور محفوظ ماحول کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ

وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شاہانہ شادی کی تیاریاں، سکیورٹی بیرون ملک سے طلب