برسبین میں بارش، کرکٹ آسٹریلیا کو ایک ملین ڈالرز کا نقصان

برسبین: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث کرکٹ آسٹریلیا کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کو تقریباً 1 ملین آسٹریلوی ڈالرز یعنی پاکستانی کرنسی میں 18 کروڑ 17 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

میچ کے دوران صرف 4.5 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا، جس میں بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 52 رنز بنائے تھے۔ تاہم قریبی علاقوں میں گرج چمک اور پھر موسلادھار بارش کے باعث کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بلایا گیا اور بعد ازاں میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چونکہ میچ میں 6 اوورز مکمل نہیں ہوئے تھے، اس لیے 31 ہزار سے زائد تماشائیوں کو ٹکٹ کی مکمل رقم واپس کی جارہی ہے، جو کرکٹ آسٹریلیا کے لیے ایک بڑی مالی ضرب قرار دی جا رہی ہے۔

میچ کے ختم ہونے کے نتیجے میں آسٹریلیا کو نہ صرف مالی نقصان ہوا بلکہ سیریز برابر کرنے کا موقع بھی ہاتھ سے نکل گیا۔ بارش کے باعث میچ بے نتیجہ قرار پانے کے بعد بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے اربوں روپے کے انعام کا اعلان

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث آئی سی سی کی اہم میٹنگ ملتوی

پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، جاپان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست