بھارتی میڈیا میں دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبریں، بیٹی اور ہیما مالنی نے تردید کر دی

منگل کی صبح بھارتی میڈیا کے بڑے ناموں جیسے انڈیا ٹوڈے، اے بی پی نیوز، نیوز 18 اور ہندوستان ٹائمز نے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی موت کی خبریں چلائیں، تاہم ان کی بیٹی ایشا دیول نے اس کی فوری تردید کی۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکار کی ٹیم نے 11 نومبر کو ان کی موت کی تصدیق کی، جبکہ دھرمیندر گزشتہ روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل تھے اور وینٹی لیٹر پر علاج کے دوران صحت یاب ہو رہے ہیں۔

معروف صحافی راجدیپ سردیسائی اور اداکار و مصنف جاوید اختر نے بھی ٹوئٹس میں دھرمیندر کی موت کی غلط تصدیق کی، جس کے بعد ان کی بیٹی ایشا دیول نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کر کے خبروں کی تردید کی۔

اداکارہ ہیما مالنی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
“جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل معافی ہے! ذمہ دار چینلز ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں کیسے پھیلا سکتے ہیں جس کا علاج ہو رہا ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں؟ یہ تذلیل اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، براہ کرم ہماری فیملی کو پرائیویسی دیں۔”

Related posts

جودھا اکبر کے سیٹ سے حیران کن انکشافات: 400 کلو زیورات، 5 سیکیورٹی گارڈز تعینات

ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا تنازع پر مؤقف پیش کر دیا — خواتین کے وقار اور محفوظ ماحول کے لیے زیرو ٹالرنس کی پالیسی کا اعادہ

وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی شاہانہ شادی کی تیاریاں، سکیورٹی بیرون ملک سے طلب