راولپنڈی: سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کی پہلی وکٹ 14 رنز پر گری

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر فخر زمان اور صائم ایوب نے کیا، تاہم چوتھے اوور کی پہلی گیند پر صائم ایوب 6 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے، یوں قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 14 رنز پر گری۔

پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے اور وہ سیریز میں پچھلی سیریز کی طرح اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے پہلے ون ڈے کے اسکواڈ کی تفصیل بھی بتائی جس میں شامل ہیں: فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حارث رؤف، حسین طلعت، محمد نواز۔ ٹیم میں ابرار کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا کے کپتان چیریتھ اسالنکاکا نے کہا کہ وہ سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

یہ ون ڈے سیریز آج سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، جبکہ ٹرائی نیشن سیریز 17 سے 29 نومبر تک ہوگی، جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز