دبئی: شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر ہونے والا ٹاور لانچ کے پہلے دن ہی فروخت

دبئی میں بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر کیا جانے والا شاندار شاہ رخ ٹاور لانچنگ کے پہلے ہی روز مکمل طور پر فروخت ہوگیا۔

دبئی کی مصروف ترین شیخ زاید روڈ پر تعمیر ہونے والے اس ٹاور کی مجموعی مالیت 2.1 ارب درہم بتائی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 159 ارب 60 کروڑ روپے بنتی ہے۔

ٹاور کی شاندار لانچ تقریب دبئی ایکسپو سٹی میں منعقد ہوئی، جس میں شاہ رخ خان سمیت 6 ہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ ٹاور عالمی معیار کی سہولتوں، جدید طرزِ تعمیر اور منفرد ڈیزائن سے مزین ہوگا، جو شیخ زاید روڈ پر ایک نمایاں تجارتی مرکز بن کر اُبھرے گا۔

رپورٹس کے مطابق اس شاہکار منصوبے کی تکمیل 2029 تک متوقع ہے.

Related posts

سوشل میڈیا تنقید کے بعد لائبہ خان نے شوہر کا چہرہ ظاہر کر دیا، مایوں کی تصاویر وائرل

اداکارہ حنا آفریدی اور تیمور اکبر کی شادی، نکاح کے موقع پر دلچسپ ڈیمانڈز وائرل

انڈین آئیڈل کے فاتح پراشانت تمانگ کا انتقال، بھارتی شوبز انڈسٹری میں غم کی لہر