بی بی ایل: سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے لیے منفرد ‘056’ جرسی نمبر متعارف کرادیا

آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی ٹیم سڈنی سکسرز نے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کے لیے منفرد جرسی نمبر جاری کردیا ہے۔

بی بی ایل سیزن 15 کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا، جس میں بابر اعظم سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔ قومی بیٹر رواں ہفتے لیگ میں شرکت کے لیے سڈنی پہنچے تھے۔

سیزن کے آغاز سے قبل سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کے لیے روایت سے ہٹ کر 3 ہندسوں پر مشتمل جرسی نمبر ‘056’ متعارف کروایا ہے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم قومی ٹیم میں جرسی نمبر 56 استعمال کرتے ہیں، تاہم فرنچائز نے ان کے لیے ایک خصوصی ٹرپل-ڈیجٹ نمبر ڈیزائن کیا ہے۔

سڈنی سکسرز نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی نئی جرسی کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں انہیں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (SCG) میں منفرد نمبر پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

Related posts

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کے خلاف 133 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ

لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع، موبائل ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن کو روایتی شیڈول سے پہلے جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز