سیف علی خان کی والدہ اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے کینسر کی جنگ کیسے جیتی: بیٹی سوہا کا انکشاف

بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی والدہ اداکارہ شرمیلا ٹیگور کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں جو بغیر کیمو تھراپی کے صحتیاب ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شرمیلا ٹیگور کو 2023 میں کینسر کی تشخیص ہوئی، وہ پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھیں لیکن انہوں نے اپنی بیماری کو سب سے چھپائے رکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی بیٹی سوہا علی خان نے ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی والدہ کی بیماری کا خلاصہ کیا۔

سوہا علی خان نے بتایا کہ ہم نے اپنے خاندان میں نقصان اٹھایا ہے اور ہم تناؤ کی صورتحال سے گزرے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری والدہ ان چند لوگوں میں سے ہیں جن کو کینسر کی تشخیص انتہائی ابتدائی اسٹیج پر ہوئی تھی، یہ ہی وجہ ہے کہ والدہ کے علاج کے دوران کیمروتھراپی بھی نہیں ہوئی اور والدہ بلکل ٹھیک ہیں۔

Related posts

حمزہ علی عباسی کا بچپن کی سنگین بیماری کے حوالے سے انکشاف

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان 60 برس کے ہوگئے، مداحوں کا جوش و خروش عروج پر

فیصل کپاڈیا کا حیران کن انکشاف: “ڈمپل کپاڈیا رشتے میں میری بھتیجی لگتی ہیں”