فلم ‘سردارجی 3’ میں ہانیہ دلجیت دوسانجھ کیساتھ کس کردار میں نظر آئیں گی؟ ناصر چنیوٹی نے بتادیا

پاکستانی اداکار و کامیڈین ناصر چنیوٹی نے اداکارہ ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ آنے والی بھارتی پنجابی فلم میں ان کے کردار سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

ناصر چنیوٹی کا شمار پاکستان کے بہترین کامیڈین میں ہوتا ہے جو بھارت جا کر اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے 2024 میں ریلیز ہونے والی بھارتی پنجابی فلم ‘جٹ اینڈ جولیئٹ 3’ میں بھی کام کیا جو کامیاب رہی اور فلم نے اچھا بزنس بھی کیا تھا جبکہ وہ ہانیہ عامر کے ساتھ آنے والی فلم ‘سردارجی 3’ کا بھی حصہ ہیں۔

ایک انٹرویو میں کامیڈین سے فلم ‘سردارجی 3’ کے بارے میں سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ یہ فلم رواں سال جون میں ریلیز ہونے جا رہی ہے، اس فلم میں پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ بھی ہیں۔

فلم میں ہانیہ عامر کے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہانیہ بہت اچھی پنجابی بولتی ہیں، وہ پاکستانی کی سپر اسٹار اور ایک باکمال اداکارہ ہیں، فلم میں ان کے کردار اور اداکاری کو دیکھ کر لوگ خوش ہو جائیں گے۔

Related posts

مادھوری ڈکشٹ تین گھنٹے تاخیر سے کانسرٹ میں پہنچیں، مداح برہم — ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ

سلمان خان کے ساتھ ڈیبیو کرنے کے باوجود ناکام رہنے والی کئی اداکارائیں، مگر روینہ ٹنڈن نے فلمی دنیا میں بنایا منفرد مقام

کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہریش رائے انتقال کر گئے