اب میں بھارت کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوں، خلیل الرحمان پاکستانی مداحوں سے ناراض

پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے بھارت کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں نجی یوٹیوب چیل کے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنیوالے ہنی ٹریپ کے واقعے پر کھل کر بات کی اور ساتھ ہی کہا کہ ’’اب میں بھارت میں کام کرنے کے لیے تیار ہوں‘‘۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کی عزت نہیں کرتے، یہاں ہیروز کو مجرم بنانے کا رجحان ہے۔

مشہور ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے مصنف نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں بھارت جاتا تھا، وہاں کے لوگ میری اتنی عزت کرتے تھے، بعض تو اپنے والدین سے بڑھ کر عزت کرتے تھے، ان کے اداکار میری اتنی عزت کرتے تھے کہ اکثر مجھ سے فون پر بات کرتے ہوئے رونا شروع کر دیتے تھے لیکن پاکستانی شائقین کا اپنے ساتھ رویہ دیکھ کر مجھے تکلیف ہو رہی ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے یہ بھی کہا کہ میں اب تک بھارت کیلئے لکھنے سے انکار کرتا رہا لیکن اب اپنا فیصلہ بدل لیا ہے، جو سلوک میرے ساتھ ہوا ہے اس نے میری محبت پر کاری ضرب لگا دی ہے، میرے ساتھ انصاف نہیں ہوا، اس لیے اب ذاتی طور پر بھارت کیلئے کام کرنا پسند کروں گا۔

Related posts

سوشل میڈیا تنقید کے بعد لائبہ خان نے شوہر کا چہرہ ظاہر کر دیا، مایوں کی تصاویر وائرل

اداکارہ حنا آفریدی اور تیمور اکبر کی شادی، نکاح کے موقع پر دلچسپ ڈیمانڈز وائرل

انڈین آئیڈل کے فاتح پراشانت تمانگ کا انتقال، بھارتی شوبز انڈسٹری میں غم کی لہر