نوشکی میں مقامی نوجوانوں کیلئے ای کامرس لرننگ کلاسز کا آغاز

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے مقامی نوجوانوں کیلئے ای کامرس لرننگ کلاسز کا آغاز ہوگیا، جس میں 100 سے زائد طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔

ضلع نوشکی میں مقامی نوجوانوں کیلئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے ای کامرس لرننگ کلاسز کا آغاز کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق کلاسزز کا مقصد مقامی نوجوانوں میں ای کامرس کی آگاہی، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، فری لانسنگ اور دیگر آن لائن شعبوں میں مہارت فراہم کرنا ہے۔

ایف سی بلوچستان کی جانب سے منعقدہ تقریب میں 100 طلباء اور 50 مقامی عمائدین نے شرکت کی اور اسے نوشکی کے نوجوانوں کیلئے ایک بہترین سہولت قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے نوجوانوں  کیلئے روزگار کے نئے مواقعے  پیدا ہونگے۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل کاروباری ماحول کو فروغ دینے کی کوشیش کو مقامی عمائدین نے خوب سراہا۔

Related posts

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا قیام ایک قومی مسئلہ ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد کے مستقبل کا نیا انتظامی نقشہ وزیراعظم کو پیش، 27 رکنی اسمبلی کی سفارش

حماد اظہر حراست میں، پولیس تاحال گرفتاری ڈالنے میں ناکام، مقدمات کی قانونی حیثیت کا جائزہ شروع