صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

پاکستان کی خوبرو اداکارہ صنم سعید نے جلد ماں بننے کی تصدیق کردی۔

ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور مداحوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل میں اپنی والدہ جیسا بننے کی خواہش کا اظہارکیا۔

صنم سعید نے اپنی والدہ کے لیے ایک دل چھو لینے والا پیغام لکھتے ہوئے ماں بننے کی خوشی سب کے ساتھ بانٹی۔ انہوں نے کہا کہ مدرز ڈے کے موقع پر میں اپنی ماں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھے ہمیشہ بے پناہ محبت اور حفاظت دی، میں دعا گو ہوں کہ میں بھی اُن جیسی مہربان، مضبوط اور نڈر ماں بن سکوں۔

اداکارہ کے اس اعلان پر سوشل میڈیا پر مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھ گیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اللّٰہ آپ کو صحت مند، خوبصورت اولاد عطا کرے، ماں بننے کا تجربہ زندگی کا سب سے حسین لمحہ ہے۔

ایک اور مداح نے کہا ہم نے ہمیشہ آپ کو ایک مضبوط کردار میں دیکھا، اب ماں کے روپ میں دیکھنے کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ صنم اور محب مرزا کی شادی ابتدا میں پوشیدہ رہی مگر بعدازاں دونوں نے اعلان کیا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں۔

Related posts

دبئی: شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر ہونے والا ٹاور لانچ کے پہلے دن ہی فروخت

نامور فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ مالیاتی دھوکا دہی کیس میں گرفتار

شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو ’ٹو مچ‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی