امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا

جنیوا میں جاری مزاکرات میں پیشرفت کے بعد امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری تجارتی مزاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ 

حکام کے مطابق مذاکرات میں امریکی نائب صدر، دو وزراء اور سفیر شریک ہوئے جبکہ  امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کر دیا گیا۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہناہے کہ چین کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور تجارتی معاہدے کی تفصیلات کل صبح جاری کی جائیں گی۔

امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریز کا کہناہے کہ چین کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں مثبت پیش رفت ہوئی، معاہدہ تجارتی خسارہ کم کرنے میں مددگار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا 1.2 ٹریلین ڈالر تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے معاہدہ اہم ہے۔

Related posts

آبنائے ہرمز پر نئی بحث، عمان نے جہازوں سے فیس وصول کرنے کا عندیہ دے دیا

ٹرمپ نے ایران کو خبردار کردیا، جہاز پر حملوں کو ناقابل قبول قرار دے دیا

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے، ہلاکتیں 589 تک پہنچ گئیں، آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری