شگفتہ اعجاز کی شوہر کی یاد میں کی جانیوالی پوسٹ نے مداحوں کے دل موہ لیے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اپنے مرحوم شوہر یحییٰ صدیقی کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

سینئر اداکارہ نے اپنے مرحوم شوہر کو یاد کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں  اداکارہ نے اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کے ساتھ تصور شیئر کی اور ساتھ ہی ایک جذباتی شعر بھی لکھا۔

شعر میں اداکارہ نے  محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے دنیائے فانی سے کوچ کر جانے کا دکھ بھی ظاہر کیا۔

اداکارہ کی اس پوسٹ نے ان کے مداحوں کے دل موہ لیے اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے لیے  نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر  یحییٰ صدیقی گزشتہ سال انتقال کرگئے تھے، وہ 5 برس تک کینسر میں مبتلا  رہے۔

سینئر اداکارہ نے یحییٰ صدیقی سے دوسری شادی کی تھی جب کہ ان دونوں کے پہلی شادی سے دو دو بچے ہیں۔

Related posts

دبئی: شاہ رخ خان کے نام سے تعمیر ہونے والا ٹاور لانچ کے پہلے دن ہی فروخت

نامور فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ مالیاتی دھوکا دہی کیس میں گرفتار

شاہ رخ خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو ’ٹو مچ‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتادی