ٹرمپ انتظامیہ کا نئے اسٹوڈنٹ ویزا انٹرویوز بند کرنے کا حکم

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے نئے طلبا کے ویزا اپوانٹمنٹس کو عارضی طور  پر روکنے کا حکم جاری کر دیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے تمام سفارت خانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ طلبہ کے ویزوں کے لیے اپوائنٹمنٹ کا شیڈول بند کر دیں کیونکہ وہ  درخواست دہندگان کی سوشل میڈیا پروفائلز کی چانج کو مزید وسعت دینے جا رہے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق غیرملکی طلباء کو سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کے عمل سے گزارا جائے گا تاہم جو ویزا اپوائنٹمنٹس پہلے سے طے شدہ ہیں وہ معمول کے مطابق ہوں گے۔

اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے ہدایات دیں کہ ویزہ اپوائنٹمنٹس کی بندش اس وقت تک جاری رہے گی جب تک نئی ہدایات نہیں دی جاتیں۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کا غیر ملکی طلبا کو داخلہ دینے کا اختیار منسوخ کر دیا تھا۔

Related posts

ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد دبئی کی فضائی سرگرمیاں متاثر، یومیہ پروازوں میں 100 کی کمی

سابق برطانوی سفیر جیریمی گرین اسٹاک کا دعویٰ

سندھ طاس معاہدہ برقرار، بھارت معاہدے کی پاسداری کا پابند، ثالثی عدالت کا اہم فیصلہ