بچوں کے بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ ہونا عام بات ہے: اداکارہ سنیتا مارشل

پاکستانی اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے بچوں کے بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ ہونے کو عام بات قرار دے دیا۔

سنیتا مارشل نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوع کے ساتھ ساتھ بچوں کی دوستیوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مرد تھوڑے غصے والے ہیں اور بیوی کی بات تھوڑی کم سنتے ہیں، میرے بچے ابھی چھوٹے ہیں ان کے ابھی گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ نہیں ہیں، اگر ہے بھی تو مجھے اس بارے میں نہیں پتا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کبھی کبھی اپنے شوہر اداکار حسن احمد کے کانوں میں یہ بات ڈالتی ہوں کہ اس عمر میں گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ ہونا نارمل ہے۔

سنیتا مارشل نے مزید کہا کہ میں ان گھروں کی بات کررہی ہوں جہاں مرد بات نہیں سنتے تو ان کی بیوی کو چاہیے وہ آہستہ آہستہ اور محبت سے اپنے شوہر کو یہ بات سمجھاتی رہیں تاکہ اچانک سے اگر بچوں کی کوئی بات پتا چلے تو انہیں صدمہ نہ لگے۔

Related posts

راکھی ساونت کا متنازع بیان، امیتابھ بچن کو ریکھا سے دوسری شادی کا مشورہ، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

سوشل میڈیا تنقید کے بعد لائبہ خان نے شوہر کا چہرہ ظاہر کر دیا، مایوں کی تصاویر وائرل

اداکارہ حنا آفریدی اور تیمور اکبر کی شادی، نکاح کے موقع پر دلچسپ ڈیمانڈز وائرل