گیانا گلوبل سپر لیگ میں پاکستان کے 4 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے

گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ کے دوران پاکستان کے 4  کھلاڑی  ان ایکشن ہوں گے۔

پاکستانی کرکٹر محمد نواز ، خواجہ نافع ، سعود شکیل اور صاحبزادہ فرحان کو مختلف فرنچائز ز نے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

سعود شکیل گیانا ایمازون واریئرز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے جب کہ محمد نواز اور صاحبزادہ فرحان ہوبارٹ ہیوریکین کی ٹیم میں شامل ہیں۔

خواجہ نافع کو گلوبل سپر لیگ کے لیے این او سی جاری ہوچکا ہےتاہم  ٹیم کا اعلان ہونا باقی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد نواز کو بھی گلوبل سپر لیگ کے لیے این او سی جاری کر رکھا ہے تاہم سعود شکیل اور صاحبزادہ فرحان کو ابھی تک پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری نہیں ہوا ہے۔

 واضح رہے کہ گیانا گلوبل سپر لیگ 10 سے 18 جولائی تک کھیلی جائے گی۔

Related posts

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک مختلف لیگز میں شرکت کی اجازت دے دی

(آئی سی سی) نے مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے میزبان وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا

ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا