پنجاب میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا

لاہور:  پنجاب میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کا  نیٹ ورک  بے نقاب  ہوگیا۔

 ترجمان پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے مطابق شیخوپورہ  سےگردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق فیصل آباد روڈ  پر نجی اسپتال میں گردےکی غیرقانونی پیوندکاری کی جارہی تھی۔ اسپتال سے ڈاکٹر اور دو خواتین سمیت8 افرادکوگرفتارکیا گیا، گرفتار افراد میں آپریشن تھیٹر ٹیکنیشنز، ایجنٹس اور معاون عملہ شامل ہے۔

 ترجمان کے مطابق  شیخوپورہ کے رہائشی شخص کا گردہ نکال کر افریقی شہری کو لگایا جا رہا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ گردےکی غیرقانونی پیوندکاری کے گروہ  نے 70 لاکھ روپے  وصول کیے تھے،گردے کے ڈونر کو کوئی رقم ادا نہیں کی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Related posts

72 ارب روپے لاگت سے 915 بستروں پر مشتمل نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ، تعمیراتی کام تیزی سے جاری

پی ایم ڈی سی کا نجی میڈیکل کالجز کے خلاف ایکشن، من مانی فیسوں پر قانونی کارروائی کا اعلان

لاہور میں فضائی آلودگی شدت اختیار کرگئی، دنیا بھر میں سب سے آلودہ شہر قرار