پنجاب بھر کے پارکس کو نو اسموکنگ زون ڈکلئیر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب بھر کے  پارکس کو نو اسموکنگ زون ڈکلئیر کر دیا گیا۔

محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پارکس میں سگریٹ، ای سگریٹ، ویپس، تمباکو سے بنی مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

ٹک شاپس، کیفیز  اور  پارکس میں موجود وینڈنگ پوائنٹس پر  سگریٹ کی فروخت بھی ممنوع قرار دے دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  پارکس میں مختلف مقامات پر نو اسموکنگ بورڈز  اور  ہدایات نصب کی جائیں گی، پارک میں موجود عملہ  اور  اسٹاف مسلسل مانیٹرنگ کرے گا۔

نوٹی فکیشن میں بتایاگیاکہ  تمام پی ایچ ایز  10 دن میں قوانین کا نفاذ یقینی بنانے کی پابند ہوں گی۔ 

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا