لاہوریوں کے کھانے محفوظ بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن

لاہوریوں کے کھانے محفوظ بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کا ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن 5ہزار 850کلو بیمار مضر صحت مرغیاں اور مضر صحت گوشت تلف کردیا گیا۔

ٹولنٹن میں15 سپلائرز،بشاپس، 52ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ، سپلائر کو بھاری جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ بکر منڈی میں گودام سے مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کیا گیا،تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئی۔بیمار مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پر سپلائی کی جانی تھی۔ویٹرنری سپیشلسٹ نے برآمد شدہ مضر صحت مرغیوں کا تفصیلی معاٸنہ کیا۔بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کرنا سنگین جرم ہے زیادہ منافع کی لالچ میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں بین الاقوامی طرز پر گوشت کی تیاری اور ترسیل کے نظام پر کام کر رہے ہیں۔

Related posts

پاکستان دنیا میں ذیابیطس کی بلند ترین شرح والے ممالک میں پہلے نمبر پر، صورتحال ’انتہائی تشویشناک‘ قرار

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت کی اسموگ سے متعلق ایڈوائزری جاری — شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے جنت کی عیادت کی، انصاف کی یقین دہانی کرائی