ترقی اور امن کے لیے کھیلوں کے عالمی دن پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کھیل اور امن کا عالمی دن دنیا منانے کا مقصد معاشرے میں کھیلوں کے مثبت کردار کو اجاگر کرتا ہے۔نوجوانوں، معمر افراد، معذور افراداور دیگر پسماندہ علاقوں کے ہرنوجوان کو سپورٹس کے مساوی مواقع مہیا کئے جارہے ہیں۔

ترقی اور امن کے لیے کھیلوں کا عالمی دن پر پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ سپورٹس ایونٹس معاشرے میں امن اور ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں ہر کمیونٹی کی سماجی ترقی اور امن کو فروغ دینے کے لیے امن کے طورپر منایا جاتا ہے۔امن اور کھیل لازم و ملزوم ہیں امن ہوگا تو کھیل ہوں گے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ کھیلوں کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے۔کھیل نوجوانوں میں ٹیم ورک، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا گیاہے۔پنجاب میں پنک گینز امن اور مساوی ترقی کا استعارہ ہیں حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے گراؤنڈ اور جمنیزیم بنا رہی ہے۔ پنجاب میں300 گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ ز کو مزید بڑھائیں گے۔

Related posts

نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کا قیام ایک قومی مسئلہ ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد کے مستقبل کا نیا انتظامی نقشہ وزیراعظم کو پیش، 27 رکنی اسمبلی کی سفارش

حماد اظہر حراست میں، پولیس تاحال گرفتاری ڈالنے میں ناکام، مقدمات کی قانونی حیثیت کا جائزہ شروع