یو اے ای کے بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرز فنانسنگ کا بندوست کرلیا

متحدہ عرب امارات کے بینک نے پاکستان کیلئے  ایک ارب ڈالرز فنانسنگ کا بندوست کرلیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق  یواے ای کے بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرزفنانسنگ کا بندوست  کیا ہے  جس کے تحت پاکستان کو 5  سال کے لیے فنانسنگ قرضہ  فراہم کیا جائےگا۔

وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ  یواےای کے بینک نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے ذریعے اس فنانسنگ کا بندوست کیا جب کہ متحدہ عرب امارات کےدیگر بینکوں نے بھی متعلقہ بینک کے ساتھ شراکت داری کی۔

وزارت خزانہ کے مطابق  ایشیائی ترقیاتی بینک نے فنانسنگ کے لیے پالیسی گارنٹی فراہم کی ہے، فنانسنگ کا 89 فیصد شیئر اسلامی شریعہ کے مطابق حاصل کیا گیا۔

اس حوالے سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ فنانسنگ کی سہولت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے، شریعہ کے مطابق فنانسنگ حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی ہے۔

Related posts

دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل، کل دوبارہ ملاقات ہوگی

پاک افغان کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی یلغار، افغان اکاؤنٹس نے شمالی کوریا کی تصویر کو اپنا میزائل تجربہ قرار دے دیا

صدر ٹرمپ کا دعویٰ: پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے