ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک شہر کے میئر سمیت کئی دیگر اہلکاروں پر کیس کردیا

ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک شہر کے میئر ایریک ایڈمز  سمیت کئی دیگر اہلکاروں پر کیس کردیا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ نیویارک میں نافذ قانون خطرناک مجرموں کو گھناؤنے جرائم کی اجازت دیتا ہے۔

اس حوالے سے اٹارنی جنرل پام بوندی (Pam Bondi) نے کہا کہ نیویارک شہر کی انتظامیہ نے ہزاروں مجرموں کو رہائی دی تاکہ وہ شہریوں کے خلاف پرتشدد جرائم کرسکیں۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اگر نیویارک شہری انتظامیہ اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے کھڑی نہیں ہوگی تو وفاق یہ اقدام کرے گا۔

معاون اٹارنی جنرل Brett Shumate کا کہنا تھاکہ بہت عرصے سے نیویارک شہر ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن قوانین نافذ کرنے کی راہ میں حائل ہے، وفاق کی جانب سے امیگریشن قوانین پر عمل کی کوششیں اب ناکام نہیں بنائی جاسکیں گی ۔

Related posts

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے

کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال ہے: ششی تھرور