دشمن کو ہمارے اتحاد سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کاسامنا ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر

لاہور: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور  اتحاد سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہوگا۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے لاہور میں مختلف مذاہب کےنمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست کی، اس موقع پر انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو قوم کی کامیابی قرار دیا۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قوم بلامذہبی امتیاز دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوارکی صورت کھڑی ہوکرفتح یاب ہوتی ہے، پاکستان میں تمام مذاہب کےلوگ تاریخ اورقومی نصب العین کی بدولت یک دل، یک جان ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پاكستان ایک  پرامن اور ترقی پسند ملک ہے، بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی، اتحاد سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کاسامنا ہوگا، وطن کے روشن مستقبل کےلیے نوجوانوں کاکردار بہت اہم ہے۔

اس موقع پر طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا