لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 18 تارکین وطن ہلاک، 50 لاپتا

لیبیا کے مشرقی ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی۔

بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین نے بتایا کہ کشتی حادثےکے نتیجے میں 18 تارکین وطن ہلاک اور 50 لاپتا ہوگئے جبکہ 10 افراد کو بچالیا گیا۔

یہ واقعہ لیبیا کے  شہر  طبرق کے ساحلی علاقے میں پیش آیا، یہ ساحلی شہر  مصر کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

 غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  لیبیا مہاجرین کے لیے یورپ جانے کی کوشش میں خطرناک سمندری سفر کرنے والوں کا بڑا مرکز بن چکا ہے ۔

یاد ہےکہ لیبیا  میں اس سے قبل بھی کئی کشتی حادثات رونما ہوچکے ہیں، گزشتہ ماہ بھی 2 کشتی حادثات میں60 تارکین وطن ہلاک ہوئے تھے۔

Related posts

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا صحافی کے سوال پر دلچسپ جواب: ’’آپ کی ماں نے‘‘

دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل، کل دوبارہ ملاقات ہوگی

پاک افغان کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی یلغار، افغان اکاؤنٹس نے شمالی کوریا کی تصویر کو اپنا میزائل تجربہ قرار دے دیا