کراچی: چائنا پورٹ سے لڑکے اور لڑکی لاشیں ملنے کا معاملہ، لڑکے نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا تھا

کراچی: کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب سے لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ملنے کا معاملے میں مزید پیشرفت سامنے آگئی۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے لڑکا اور لڑکی میاں بیوی تھے جن کا نکاح نامہ بھی سامنے آگیا ہے۔  

دستاویز کے مطابق ساجد مسیح نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا اور  دونوں نے 22 جولائی کو ہی کورٹ میرج کی تھی۔

پولیس کے مطابق دونوں کو چائنا پورٹ کے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا، شبہ ہے کہ قاتلوں کی تعداد بھی کم از کم 2 تھی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق دونوں کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا اور دونوں کو سرکے پچھلے حصے پر ایک ایک گولی ماری گئی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والے موبائل فون میں سم موجود نہیں تھی، دونوں کہاں مقیم تھے یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ لڑکی کے گھر والوں سے رابطے میں ہیں، وہ کراچی آئیں گے، دہرے قتل کی تفتیش کر رہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتارکرلیا جائے گا، دہرے قتل کا مقدمہ بوٹ بیسن پولیس نے سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا