سعودی عرب میں 3 روز کے دوران 17 افراد کو سزائے موت دیدی گئی

A mourner carries the body of a child during the funeral of Palestinians from the Azzam family, killed in an overnight Israeli strike on their house, according to medics, before burying them in a plot of land due to the lack of space in Gaza's overcrowded cemeteries, in Gaza City July 15, 2025. REUTERS/Khamis Al-Rifi TPX IMAGES OF THE DAY

سعودی عرب میں 3 روز دوران 17 افراد کو سزائے موت دی گئی جس کے بعد  رواں سال سزائے موت دیے جانے والے مجرمان کی تعداد 239 تک جا پہنچی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں آج 2 سعودی شہریوں کو دہشت گردی کے جرم میں سزائے موت دی گئی، جبکہ ہفتے اور اتوار کو 15 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔

ہفتے اور اتوار کے روز جن افراد کو سزائے مو ت دی گئی ان میں اکثریت غیر ملکیوں کی تھی جنہیں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ہفتے اور اتوار کو سزائے موت پانے والوں میں سے 13 افراد کو حشیش اسمگل کرنے اور ایک کوکین اسمگل کرنے کے جرم میں سزا دی گئی۔

سعودی عرب میں گزشتہ سال ریکارڈ 338 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی جبکہ رواں سال اب تک 239 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق رواں سال اب تک دی گئی سزاؤں میں سے 161 منشیات سے متعلق جرائم میں دی گئیں جبکہ سزائے موت پانے والے افراد میں 136 افراد غیر ملکی شہری ہیں۔

Related posts

سرگودھا میں امریکا کا ’وائٹ ہاؤس‘ — حیران کن محل نما عمارت نے سب کو دنگ کردیا

پیرس کے لوور میوزیم میں 7 منٹ میں انمول زیورات کی بڑی ڈکیتی

ڈونلڈ ٹرمپ کی اے آئی ویڈیو نے امریکا میں ہنگامہ برپا کر دیا