پیرس میں 50 سال سے اخبار بیچنے والے پاکستانی کو فرانس کا اعلیٰ سول اعزاز دینے کا اعلان

پیرس کی سڑکوں پر 50 سال سے زائد عرصے سے اخبار فروخت کرنے والے پاکستانی نژاد علی اکبر کو فرانس کا اعلیٰ سول اعزاز دینے کا اعلان  کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 72 سال کے علی اکبر پیرس کے آخری اخبار فروش کے طور پر جانے جاتے ہیں جو اب بھی سڑکوں پر اخبار بیچتے ہیں۔

 علی اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے،  وہ 1973 میں فرانس آئے تھے  اور اخبار بیچنا شروع کیا تھا ۔

تاہم اب  فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون  کی جانب سے  ستمبر میں علی اکبر کو "نیشنل آرڈر آف میرٹ” کے اعزاز سے نوازا جائے گا ۔

واضح رہے کہ فرانس کا اعلیٰ سول اعزاز   فرانس میں سول یا عسکری خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

Related posts

ڈونلڈ ٹرمپ کی اے آئی ویڈیو نے امریکا میں ہنگامہ برپا کر دیا

امریکا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تاریخ ساز مظاہرے، 70 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر

جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں