مکہ مکرمہ: منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی اور 2 افغان شہریوں کو سزائے موت دیدی گئی

مکہ مکرمہ میں 2 افغان شہریوں اور ایک پاکستانی شہری کو منشیات اسمگل کرنے  کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 2 افغان شہریوں کو مملکت میں میتھ اسمگل کرنے جبکہ پاکستانی شہری کو مملکت میں ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تینوں افراد پر عائد الزامات ثابت ہوئے اور بعد ازاں ان کی اپیلوں پر سزائے موت کا فیصلہ برقرار  رہنے پر آج ان کی سزائے موت کے فیصلوں کو نافذ کردیا گیا۔

سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت اپنے شہریوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے اور منشیات اسمگل کرنے والوں کو قانون کے تحت سخت ترین سزائے دینے کے لیے کوشاں رہے گی۔

Related posts

یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، اسپین میں 212 ہلاکتیں، فرانس میں 80 سالہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ایران نے امریکی دھمکیوں کے بعد مذاکرات ختم کر دیے، باقر قالیباف نے اندرونی تفصیلات بیان کر دیں

کیئر اسٹارمر کا پارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان، نئے قائد کے انتخاب تک عہدے پر برقرار رہیں گے