بھارت سے تجارتی جنگ: ٹرمپ نے امبانی کی ریفائنریز کو ہدف بنالیا: امریکی جریدہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے بھارت کے خلاف نئی تجارتی جنگ میں جس شعبے کو ہدف بنایا  وہ  تیل صاف کرنے والی  2  بڑی  ریفائنریز  ہیں۔

 امریکی جریدے کے مطابق  اگرچہ صدر ٹرمپ نے کسی کمپنی کا نام نہیں لیا لیکن تمام اشارے بھارتی ارب پتی مکیش امبانی اور اُن کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کی طرف جاتے ہیں۔

 2 بڑی ریفائنریز کون سی ہیں؟

گجرات کے شہر جام نگر میں واقع ریلائنس ریفائنری دنیا کی سب سے بڑی  ریفائنری  ہے  اور اُس کا ایک تہائی تیل روس سے آتا ہے۔

جام نگر میں ہی ایک اور بڑی ریفائنری نایارا انرجی ہے، 2017 سے نایارا کے 49 فیصد شیئرز روس کی سرکاری آئل کمپنی Rosneft کے پاس ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین جنگ کے پہلے سال ہی بھارت کی یہ نجی ریفائنریز دنیا میں روسی خام تیل کی سب سے بڑی خریدار بن گئی ہیں۔

 امریکا تیل کی علامی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے 2 ،3  سال تک یہ صورتحال برداشت کرتا رہا  لیکن اب صدر ٹرمپ کی دھمکیوں نے مودی حکومت اور امبانی جیسے اداروں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

مزید برآں روس سے تیل کی خریداری بند کرنا اِس وقت بھارت کے لیے ہتھیار ڈالنے کے مترادف سمجھا جائے گا اور فی الحال کوئی منتخب بھارتی رہنما اِس کی سیاسی قیمت برداشت نہیں کرسکتا۔

Related posts

تہران میں مبینہ روسی Mi-28 جنگی ہیلی کاپٹر کی پرواز؟ امریکی ڈیفنس ویب سائٹ کا دعویٰ، شواہد تاحال غیر مصدقہ

ایپسٹین فائلز: پاکستان براہِ راست نمایاں نہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام سامنے آگئے

کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے، پاک بھارت میچ کا بائیکاٹ ویک اپ کال ہے: ششی تھرور