تحریک انصاف نے اپنے ارکان کی رکنیت معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

لاہور: تحریک انصاف نے اپنے ارکان کی رکنیت معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

چوائس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کی۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ اسمبلی اجلاس کے دوران چار قوانین کی منظوری کے وقت کورم کی نشاندہی کی۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلی رولز 4 اور 5 کا غلط استعمال کیا، درخواست گزار کی اسمبلی کے 15 اجلاس کے لیے رکنیت معطل کردی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا رکنیت معطل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اور  درخواست گزار کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

Related posts

سینیٹ قائمہ کمیٹی اجلاس میں عابد شیر علی اور ایمل ولی خان کے درمیان تلخ کلامی

محسن نقوی کے ’’عوام کی مرضی‘‘ کے بیان نے نئے صوبوں کے قیام پر آئینی سوالات اٹھا دیے

میر رضا قتل کیس میں اہم فارنزک پیش رفت، جائے وقوعہ سے ملنے والا خول سکیورٹی گارڈ کے پستول سے میچ نہ ہوسکا