پاکستان سے دُرگت بننے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیر چیف کا بوکھلایا ہوا بیان سامنے آگیا

بھارتی فضائیہ نے 3 ماہ بعد پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں سے 6 طیارے گروانے کے 3 ماہ بعد بھارتی ائیرچیف بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے۔

بھارتی ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ نے بھارت کے لیے عالمی ہزیمت کا سبب بننے والی 4 روزہ جنگ میں پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 بھارتی ائیرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی ائیرفیلڈز کو نشانہ بنا کر وہاں کھڑے طیاروں کو تباہ کیا ہے۔

بھارتی ائیرچیف نے 3 ماہ بعد بھی بغیر کسی ثبوت کے یہ دعوے کر کے اپنی ائیرفورس کی پیشہ ورانہ اہلیت پر مزید سوالات کھڑے کردیے۔

دوسری جانب پاکستان نے 7 مئی کی فضائی جنگ کے فوراً بعد ہی رافیل سمیت بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کی تفصیلات تک سامنے رکھ دی تھیں جن کی تائید بھارتی میڈیا کی رپورٹس سے بھی ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ  پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کی کمیونی کیشن ہیک کرکے کاک پٹ میں ہوئی گفتگو تک سنا دی تھی۔

Related posts

امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ: بھارتی کسان تنظیموں کا ملک گیر احتجاج اور 12 فروری کی ہڑتال کا اعلان

مغربی کنارے کی صورتحال پر عالمی ردعمل تیز، امریکا، برطانیہ اور مسلم ممالک کے بیانات سامنے آگئے

پاک بھارت میچ پر ڈیڈ لاک ختم، بی سی سی آئی نائب صدر راجیو شکلا نے مذاکراتی عمل کو آئی سی سی کی بڑی کامیابی قرار دے دیا