9 مئی مقدمات، عمران خان کی 8 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے 8 اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بھی اس حوالے سے نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 12 اگست کو عمران خان کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی بینچ کی سربراہی کریں گے، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی بینچ میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کی درخواست پر ملتوی کی گئی تھی۔

Related posts

بلاول بھٹو کی شادی کی خبریں، آصف زرداری کے لیختن شٹائن جانے کا دعویٰ، مرتضیٰ وہاب نے تردید کردی

بلاول بھٹو کی شادی کی خبریں، آصف زرداری کے لیختن شٹائن جانے کا دعویٰ، مرتضیٰ وہاب نے تردید کردی

گل پلازہ سانحہ: انتظامیہ نے معلوم نقائص دور نہیں کیے، جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاری