جاپان میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، تیز ہواؤں سے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، 24 افراد زخمی

سمندری طوفان پیپاہ نے جنوب مغربی جاپان کے  مختلف علاقوں میں تباہی مچا دی، طوفان کے باعث تیز ہواؤں سے کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں اور گاڑیاں الٹ گئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان پیپاہ کوچی سے ٹکرا گیا ہے جبکہ طوفان کے باعث جاپان کے شہر شیزوکا میں بارشیں شروع ہو گئی ہیں۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں 24 افراد زخمی ہو گئے اور 220 عمارتیں کو نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان پیپاہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے قریب بڑھ رہا ہے جبکہ شیزوکا میں تیز ہواؤں سے مکانوں کی چھتیں اُڑ گئیں اور گاڑیاں اُلٹ گئیں۔

شدید بارش کے باعث گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ فوٹو سوشل میڈیا

جاپان میں طوفان پیپاہ کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، طوفان پیپاہ واکایاما سے ٹکرا گیا ہے، واکا یاما میں بھی شدید بارشیں شروع ہو گئی ہیں اور وہاں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

واکایاما حکام نے طوفان پیپاہ کے پیش نظر رہائشیوں کو گھروں میں رہنےکی ہدایت ہے۔

Related posts

انتہا پسند اسرائیلی وزرا کا غزہ پر جنگ کی واپسی کے لیے حکومت پر دباؤ

طالبان حکومت کا جبر: پاکستان مخالف پروپیگنڈا سے انکار پر افغان نیوز چینل شمشاد کی نشریات بند

حماس نے امریکی محکمہ خارجہ کے الزامات مسترد کر دیے، جنگ بندی کی خلاف ورزی سے انکار