پاکستان اور چین کےدرمیان 4 ارب ڈالرکی زرعی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد:  بیجنگ  میں  پاکستان  اور  چین کے درمیان 4  ارب  ڈالر کی  زرعی  مفاہمت کی یادداشتوں  پر  دستخط کرلیےگئے۔

اعلامیہ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے مطابق  بیجنگ میں وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سکیورٹی  رانا تنویر حسین کی چینی کمپنیوں سے ملاقاتیں ہوئیں،  رانا تنویرحسین کی موجودگی میں تاریخی زرعی معاہدوں  پر دستخط ہوئے۔

اعلامیےکے مطابق  زرعی شعبے میں 4 ارب ڈالر مالیت کی24 ایم او یوزپر دستخط کیےگئے ہیں۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ زرعی تعاون پاکستان کے غذائی تحفظ اور  برآمدی صلاحیت کو دوگنا کرےگا، چین کی215 ارب ڈالرکی زرعی درآمدات میں پاکستان کے لیے بڑے مواقع موجود ہیں۔

رانا تنویر نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی منڈی کے مقابلے میں کم قیمت پر  زرعی اجناس فراہم کرسکتا ہے۔

Related posts

بغیر قانونی طریقہ کار پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنا غیر قانونی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کردیا، ڈیزل پر لیوی 79 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی پر نیا تنازع، حکومت اور آئل انڈسٹری آمنے سامنے