اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے، سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خطے  میں اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی ولی عہد نے مجلس شوریٰ کونسل کے  سالانہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ قطر کی جانب سے کیے جانے والے ہر  اقدام میں اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے  اور  انہیں روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے، ساتھ ہی واضح کیا کہ غزہ فلسطینی زمین ہے اور کوئی بھی جارحیت انہیں ان کے حقوق سے محروم نہیں کر سکتی۔

ادھر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اظہار  یکجہتی کے لیے دوحہ پہنچ گئے جہاں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

قطر کے وزیراعظم کا کہنا تھا دوحہ پر حملہ اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی ہےجس کا جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ اسرائیلی حملے نے یرغمالیوں کی رہائی کی تمام امیدیں ختم کر دیں، مطالبہ کیا کہ نیتن یاہوکو انصاف کےکٹہرے میں لایاجائے۔

 مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے بھی قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل  اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت پر حملہ کیا، اس حملے میں سینئر حماس رہنما خلیل الحیا کے بیٹے، ان کے دفتر کے ڈائریکٹر سمیت 6 افراد شہید ہوئے تاہم اس حملے میں حماس کی قیادت محفوظ رہی۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور