بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی ہار گیا تھا: بھارتی اینکر پرسن کا اعتراف

بھارتی میڈیا کی اینکر پرسن پالکی شرما نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ  بھی  ہار گیا تھا۔

 ایک تقریب میں دیے گئے  انٹرویو میں  بھارتی اینکر پرسن پالکی شرما نے کہا کہ بھارت کو یہ سبق سیکھنا پڑے گا کہ ہمارے پاس  ٹیلنٹ ہے، پیسہ بھی ہے لیکن  وژن کی شدید کمی ہے۔

پالکی شرما نے اعتراف کیا کہ  بھارت مئی کی جنگ کے بعد بیانیے کی جنگ بھی ہار گیا تھا۔

بھارتی اینکر کا کہنا تھا کہ بھارت میں جب بھی  ہم  حکمت عملی پر بات کرتے ہیں تو ہماری سوچ بارڈز  اور، ڈپلومیسی پر آکر رک جاتی ہے لیکن ہم میڈیا سے متعلق نہیں سوچتے،  اس کے برعکس دنیا بھر میں  میڈیا کو   strategic resource تسلیم کیا جارہا ہے۔

Related posts

اسرائیلی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نیتن یاہو کو معافی دینے کی درخواست مسترد کردی

مسجد نبوی ﷺ میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ کے نئے اوقات کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں؛ اقوامِ متحدہ کے ماہرین کا بھارت کو سخت انتباہ