صیہونی فورسز کا گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب

غزہ/عالمی میڈیا رپورٹس فلسطین کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کا صیہونی منصوبہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

ہائی رسک زون میں گھیراؤ اور کمیونیکیشن جام

عرب میڈیا کے مطابق فلوٹیلا اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ ہائی رسک زون میں داخل ہونے پر اسرائیلی بحری جہازوں نے بیڑے کی دو مرکزی کشتیوں کا گھیراؤ کر لیا اور ان کے کمیونیکیشن آلات کو جام کر دیا۔

ڈرون حملہ اور ویڈیو جاری

فلوٹیلا پر ڈرون حملے کی بھی اطلاعات ملی ہیں جبکہ سابق سینیٹر مشتاق احمد نے اس حوالے سے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی۔

اسرائیلی منصوبہ: کشتیوں کو سمندر برد کرنے کا امکان

اسرائیلی نشریاتی ادارے Kan کے مطابق صیہونی حکام بیڑے کو روکنے کے لیے بعض کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا منصوبہ بھی تیار کر رہے ہیں۔

عالمی ردعمل
• اقوام متحدہ کی فلسطین کے لیے خصوصی نمائندہ فرانسیسکا البانیز نے اٹلی کے جہاز پیچھے ہٹانے کے فیصلے پر سخت ردعمل دیا اور کہا کہ یہ اقدام اسرائیل کو مزید مظالم اور نسل کشی کے لیے کھلا چھوڑنے کے مترادف ہے۔
• کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے خبردار کیا کہ پُرامن مشن پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرم ہوگا۔

پس منظر

یاد رہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں اور کارکنوں پر مشتمل ہے جو محصور اہلِ غزہ تک امدادی سامان اور ادویات پہنچانے کے مشن پر روانہ ہوا تھا۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور