امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میئر کے الیکشن میں ریپبلکن امیدوار کو ظہران ممدانی کے مقابلے شکست کی 2 وجوہات بتا دیں۔

نیویارک کے میئر کے لیے ہونے والے الیکشن میں ٹرمپ اور ریپبلکن امیدوار کو جھٹکا لگا ہے اور ٹرمپ کی بھرپور مخالفت کے باجود ڈیموکریٹ کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوگئے۔

الیکشن نتائج آنے کے بعد سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں امریکی صدر نے کہا کہ ووٹرز کے مطابق ریپبلکن کی شکست کی دو وجوہات ہیں، ایک وجہ یہ کہ میں بیلٹ پر نہیں تھا اور دوسری وجہ امریکا میں جاری شٹ ڈاؤن ہے۔

ظہران ممدانی کے مقابلے ریپبلکن امیدوار کو شکست، ٹرمپ نے 2 وجوہات بتادیں
نیویارک میئر کےلیے آزاد امیدوار اور ٹرمپ کے حمایت یافتہ اینڈریو کومو نے الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ظہران ممدانی کو مبارکباد دی۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی امریکی حالیہ الیکشنز اور نیویارک میئر کے الیکشن میں ڈیموکریٹس کی فتح پر جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی۔

Related posts

آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنے کا مطالبہ، فرانسیسی صدر میکرون کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

آبنائے ہرمز کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی نیٹو کو سخت وارننگ، اتحادیوں سے بحری مدد کا مطالبہ

اماراتی صدر محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں کشیدگی فوری ختم کرنے پر زور