امریکہ: کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد جاں بحق، 11 زخمی

کینٹکی: امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئی ول میں ایک کارگو طیارہ ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد قریبی عمارتوں میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق کارگو طیارہ لوئی ول ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہوا۔ طیارہ ہونولولو کے ڈینیئل کے انوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب روانہ تھا۔

لوئی ول کے میئر کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں 2 لاکھ 80 ہزار گیلن ایندھن موجود تھا، جس کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی اور دور تک دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے کے بعد بڑے پیمانے پر دھماکے اور آگ کے شعلے بلند ہوتے رہے۔

حادثے کے بعد:
• لوئی ول ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔
• حکام نے 5 میل دور عارضی پناہ گاہیں قائم کر دیں۔
• ریسکیو اور فائر فائٹنگ ٹیمیں آگ بجھانے اور لاشیں و زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ امریکی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Related posts

امریکا کا سعودی عرب کو 48 ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فروخت پر غور

برطانیہ: بریڈ فورڈ کے دو افراد سے 2 ملین پاؤنڈ مالیت کا سونا اور زیورات برآمد

دبئی دنیا کا خوبصورت ترین شہر بنانے کے منصوبے کی منظوری، 18 ارب درہم کی سرمایہ کاری