وائٹ ہاؤس کی تقریب میں ہیلتھ کیئر نمائندہ بے ہوش، صدر ٹرمپ فوراً کھڑے ہوگئے

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں ادویات اور ہیلتھ کیئر سے متعلق منعقدہ تقریب میں ایک شخص اچانک بے ہوش ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بے ہوش ہونے والا شخص ایک ہیلتھ کیئر کمپنی کا نمائندہ تھا جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر سرکاری و صنعتی شخصیات کے ساتھ اسٹیج پر موجود تھا۔

رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور وہ کچھ لمحوں بعد بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ اس موقع پر تقریب میں موجود افراد نے فوری طور پر اسے سنبھالا جبکہ نشست پر موجود صدر ٹرمپ بھی فوراً کھڑے ہوگئے۔

وائٹ ہاؤس کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر متاثرہ نمائندے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ امریکی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ متعلقہ شخص کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں مکمل طور پر طبی نگہداشت فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد اوول آفس میں موجود میڈیا نمائندوں کو کچھ وقت کے لیے کمرے سے باہر نکال دیا گیا، جس کے بعد تقریب کا سلسلہ مختصر وقفے کے بعد دوبارہ بحال ہوا۔

Related posts

سعودی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ جلد لانچ کرے گا ’’سیلف ڈیپورٹیشن پلیٹ فارم‘‘؛ سمارٹ ٹریک اور کیمروں سے روانگی کے عمل کو آسان بنایا جائے گا

سعودی عرب میں پیٹرول بھرواتے وقت گاڑی کا انجن بند کرنا لازمی قرار، خلاف ورزی پر پیٹرول فراہم نہیں کیا جائے گا

احمد آباد میں جیولری شاپ پر چوری کی کوشش ناکام، دکاندار کی حاضر دماغی سے خاتون بے قابو