امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ نئی تجارتی ڈیل کا اعلان کیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران اعلان کیا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان ایک نئی تجارتی ڈیل ہونے جا رہی ہے جو ماضی کے معاہدوں سے مختلف ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت مرحلہ وار روس سے تیل کی خریداری ختم کر رہا ہے اور اس معاملے میں امریکہ کسی بھی وقت بھارت کے محصولات کم کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اس وقت انہیں پسند نہیں کرتا، لیکن جلد ہی امریکی حکومت کے اقدامات کی تعریف کرے گا۔

اسی موقع پر صدر ٹرمپ نے سرجیو گور کو بھارت کے لیے امریکی سفیر تعینات کیا، جنہوں نے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔

صدر ٹرمپ نے شام اور اسرائیل کے تعلقات کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر شام کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر کام جاری ہے۔

شٹ ڈاؤن کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں ڈیموکریٹس کی حمایت حاصل ہے اور جلد شٹ ڈاؤن ختم ہو جائے گا۔

Related posts

ایران پر ممکنہ امریکی حملہ: نیتن یاہو کی ٹرمپ سے تاخیر کی درخواست، خلیجی ممالک کی سفارتکاری بھی سرگرم

کشیدگی کے دوران ایران نے فضائی حدود عارضی بندش کے بعد دوبارہ کھول دی، فضائی آپریشن بحال

امریکا کی جانب سے ایران پر ممکنہ فیصلہ کن حملے کے اشارے، اسرائیل میں ہنگامی دفاعی تیاریاں، یورپی ممالک کا اپنے شہریوں کے انخلا کا عمل تیز