اسلام آباد: جی-11 سیکٹر میں خودکش دھماکہ، 12 افراد شہید، متعدد زخمی

اسلام آباد کے جی-11 سیکٹر میں کچہری کے قریب منگل کو دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

جیونیوز کے مطابق دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ گاڑی میں آگ لگ گئی اور قریب کھڑی دیگر گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکا خودکش تھا اور جائے وقوعہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی برآمد ہوا ہے۔

زخمیوں میں وکلا اور سائلین شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے میں ہندوستانی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج ملوث ہیں۔

Related posts

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنے ٹیکس اور مارجنز شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نورین نیازی کا بیان بھائی کی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان کی کامیابی سے انہیں تکلیف ہے: عظمیٰ بخاری

نورین نیازی کا معرکۂ حق سے متعلق متنازع بیان، سیاسی و دفاعی حلقوں میں شدید ردعمل