سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں زوردار دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 27 زخمی

سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں اچانک زوردار دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دھماکا پولیس کی تحویل میں موجود ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ کے پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے نے نہ صرف پورے کمپاؤنڈ کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ علاقے میں بھگدڑ بھی مچ گئی۔

پولیس اسٹیشن کو شدید نقصان

ابتدائی رپورٹس کے مطابق:
دھماکے سے پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔
کئی گاڑیاں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آکر جل گئیں۔
عمارت کے متعدد حصوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

مزید ہلاکتوں کا خدشہ

حکام کے مطابق زخمیوں میں کئی افراد کی حالت نازک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واقعے کی نوعیت اور ذمہ داری سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

نوگام پولیس کمپاؤنڈ میں ہونے والا یہ دھماکا سری نگر کے سب سے سنگین واقعات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

Related posts

سعودی عرب: راس تنورا آئل ریفائنری کے قریب ڈرون حملہ، پی این ایس سی چارٹر جہاز پر لوڈنگ معطل

ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے امکان کو مسترد نہ کیا، اہداف واضح قرار

چین کی ایران کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی، امریکی و اسرائیلی حملوں پر شدید تشویش کا اظہار