بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ چنئی میں گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ رہ گیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ پی سی 7 معمولی تربیتی پرواز کے دوران چنئی کے ضلع چنگل پٹو میں گر کر تباہ ہو گیا۔ خوش قسمتی سے طیارے کے پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کر کے اپنی جان بچا لی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 30 سال کے دوران بھارتی فضائیہ کو 550 سے زائد فضائی حادثات کا سامنا رہا ہے، جن میں سے 150 سے زائد پائلٹس اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی ایوی ایشن میں حالیہ حادثات فضائی نظام کی کمزوری، پائلٹس کی تربیت میں خامیاں اور ایس او پیز کی خلاف ورزیاں واضح کرتی ہیں۔

یہ واقعہ بھارتی فضائیہ کے تربیتی نظام اور حفاظتی اقدامات پر سوالات کو جنم دیتا ہے اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

Related posts

ایران پر ممکنہ امریکی حملہ: نیتن یاہو کی ٹرمپ سے تاخیر کی درخواست، خلیجی ممالک کی سفارتکاری بھی سرگرم

کشیدگی کے دوران ایران نے فضائی حدود عارضی بندش کے بعد دوبارہ کھول دی، فضائی آپریشن بحال

امریکا کی جانب سے ایران پر ممکنہ فیصلہ کن حملے کے اشارے، اسرائیل میں ہنگامی دفاعی تیاریاں، یورپی ممالک کا اپنے شہریوں کے انخلا کا عمل تیز